شاربہ فاونڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے میریضوں کا معائنہ کیا۔ عوام کی جانب سے کیمپ کے انعقاد پر شاربہ فاونڈیشن کے ممبران کا خراج تحسین پیش کی گئی۔
کھرمنگ کسورو جو ایک انتھائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے میں شاربہ فاونڈیشن کی جانب سے لگایے گئے فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر، فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں کے لئے فری ادویات فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر علاقے کے عوام کا کہنا تھا کہ شاربہ فاونڈیشن کا مشکور ہوں جنہوں نے غریب عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور غریب مریضون کا مفت علاج کیا گیا ۔
شاربہ فاونڈیشن کے ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صابر صاحب، اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ جناب غلام علی صاحب، محترمہ ڈاکٹر عروج صاحبہ، جناب ڈاکٹر عیسی صاحب، ڈاکٹر نعیم صاحب اور دیگر تمام رضاکاروں کا شکریہ اداکرتے ہیں جو اس نیک کام کو تکمیل تک پہنچانے میں مدد کی۔